پیپلز پارٹی کیخلاف بننے والے اتحادوں کو ماضی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ارباب غلام رحیم نے سندھ کو لاسانیت کی بنیاد پر تقسیم کیا ، امین لاکھو

بدھ 26 نومبر 2014 21:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف بننے والے اتحادوں کو ماضی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ارباب غلام رحیم نے سندھ کو لاسانیت کی بنیاد پر تقسیم کیا ، سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے ، آئندہ انتخابات میں مخالفین کو بد ترین شکست ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمد امین لاکھو نے کہاکہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کیخلاف بننے والے اتحادوں کو شکست کا سامنہ اٹھانا پڑا ، پیپلز پارٹی کیخلاف اتحاد بنا کر ارباب غلام رحیم ، لیاقت جتوئی ، الاہی بخش سومرو ، صدر الدین شاہ کوئی نیا ڈراما کرنا چاہتے ہیں ، انتخابات میں بار بار سندھ کی عوام انہیں مسترد کرچکی ہے ، اب انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہونا چاہیے ، ارباب غلام رحیم نے اپنے دور میں سندھ کو لاسانیت کی بنیاد پر تقسیم کیا اور سندھ میں لاسانیت کی بنیاد رکھی ، پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے ، 1988کے انتخابات کی طرح ، پیپلز پارٹی کیخلاف بننے والے اتحاد کو تاریخی شکست دیں گے ، ارباب غلام رحیم نے اپنے دور اقتدار میں تھر کو تباہ و برباد کردیا ، جس کا خمیازہ آج تک پیپلز پارٹی بھگت رہی ہے ، لیاقت جتوئی خود کو قومپرست کہتا ہے ، لیکن ان کا کردار سندھ کی سیاست میں ہمیشہ میر جعفر اور میر صادق والا رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے سندھ کو جائز حقوق دلائے اور کالا باغ ڈیم کیخلاف بھرپور مخالفت کرتے ہوئے ، اس منصوبے کو دفن کردیا ، سید قائم علی شاہ نے سندھ کے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دے کر روزگار دیا ، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں بنائے جانے والا اتحاد بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگا ، اس موقع پر عبدالحکیم دستی ، ارشاد میمن ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، شکور ترک ، معشوق پنھور ودیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں