سندھ حکومت ناکام ہوچکی ، پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہ کرسکی ، سندھ کا ہر ضلع تھر بن چکا ہے ، حکمران صرف اور صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں ، الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے اشفا ق منگی ، ایم پی اے صابر قائم خانی نے 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کی ، ایم پی ایز کی یقین دیانی پر معذور افراد کا بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
جمعرات 27 نومبر 2014 23:26
ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سندھ حکومت ناکام ہوچکی ، پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہ کرسکی ، سندھ کا ہر ضلع تھر بن چکا ہے ، حکمران صرف اور صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں ، الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے اشفا ق منگی ، ایم پی اے صابر قائم خانی نے 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کی ، ایم پی ایز کی یقین دیانی پر معذور افراد نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے اشفاق منگی ، ایم پی اے صابر قائم خانی ، راشد ممتاز ، اسلم شورو اور سیکٹر انچارج امان اللہ تیغانی نے پریس کلب کے سامنے 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے جانے کی یقین دیانی کرائی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی ایز کی یقین دیانی پر 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ، رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے بھوک ہڑتالیوں کو جوس پلایا ، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفا ق منگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، سندھ کے ضلع ٹنڈومحمدخان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر 45روز سے معذور افراد بیٹھے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیر یا کسی منتخب نمائندے نے اب تک ان سے رابطہ نہیں کیا ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے حکمران و منتخب نمائندے صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہیں ، سندھ حکومت سندھ کے ہر ضلع کو تھر بنانا چاہتی ہے ، سندھ کا ہر ضلع کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، جبکہ لوگ روٹی کپڑا اور مکان کیلئے نعرے لگا رہے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ ہی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے اور الطاف حسین غریبوں کے لیڈ رہیں ، الطاف حسین کی ہدایت پر معذور افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے جلد معذور افراد کے مسائل اسمبلی کے فلور پر اٹھائے جائیں گے اور معذوروں کو ان کا حق دلایا جائیگا میں معذور افراد کا شکار گذار ہوں کہ انہوں نے الطاف حسین کے نمائندوں پر بھروسہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ، معذور افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے معذور افراد ایک لاکھ روپے دیئے جانے سمیت معذور افراد کو چھوٹا کاربار شروع کرواکر دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ، اس موقع پر معذور اتحاد کے رہنماؤں منور مگنھار ، حافظ اصغر سولنگی ، ممتاز پرہیاڑ ، نینو رام ، شاہنواز ودیگر نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ بھر کے معذور افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنڈو محمد خان میں حفاظتی ٹیکوں کے سینٹر کا افتتاح کردیا
امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ، جرائم اور منشیات کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی ٹنڈو ..
پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر
ٹنڈو محمد خان کے گاں کیرو کولہی میں 5بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی
ٹنڈومحمد خان کے گاؤں خیروبوزدار میں زہریلی شراب پینے کے باعث تین نوجوان بے ہوش ہوگئے
ضلع بھر کی تمام غیر فعال سرکاری ڈسپنسریز کو عوام کے لیے استعمال کے قابل بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
ٹنڈو محمد خان،گاؤں خمیسو خان لغاری میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،4افراد شدید ..
عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان
غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ یہ فکریہ ہے،پیر اسد اللہ سرہندی
ْٹنڈو محمد خان، اناج منڈی سے یاسر شیخ کے گھر کے باہر سے ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے فرار
ٹنڈومحمدخان ، خاتون ڈاکٹر نے ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال کی ایم ایس کا چارج سنبھال لیا
ٹنڈو محمد خان: سینئر صحافی قاضی شمس کے بیٹے زین پر تشدد اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ..
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت