دبئی سے آنیوالے میرے مزدور شوہر کو قاضی احمد پولیس نے بلا جواز گرفتار کر لیا ہے ،ثمینہ شاہ

جمعہ 28 نومبر 2014 19:45

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) دبئی سے آنیوالے میرے مزدور شوہر کو قاضی احمد پولیس نے بلا جواز گرفتار کر لیا ہے ، پولیس کیخلاف عدالت میں جاؤنگی۔ مسمات ثمینہ شاہ کی میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع نوابشاہ کے شہر قاضی احمد کی رہائشی خاتون مسمات ثمینہ شاہ نے ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں کے سامنے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر سید اشرف شاہ ، دبئی میں مزدوری کرتا ہے ، گذشتہ ماہ میں نے اپنی پسند سے عدالت میں شادی کی اور رشتیداروں کی شرط پر میری رخصتی نہ کی گئی اور میرا شوہر روزگار کیلئے دبئی روانہ ہوگیا ، میرے شوہر کی غیر موجودگی میں میرے والد غلام محمد بالادی نے زبردستی میری دوسری شادی کروانے کی کوشش کی ، جس کی اطلاع میں نے اپنے شوہر کو دبئی میں دی 16نومبر کو میرا شوہر جیسے ہی دبئی سے کراچی پہنچا تو قاضی احمد پولیس نے میرے شوہر کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ، پولیس سے میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے، شوہر کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کروائی ہے ، جبکہ عدالت میں ایس ایس پی ضلع نوابشاہ ، شہید بینظیر آباد اور ایس ایچ او قاضی احمد کو 4دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کو گرفتارکر کے لاپتہ کئے جانے کا نوٹس لیا جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں