ٹنڈومحمدخان،سندھ پیپلز یوتھ کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف اسٹیشن روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعہ 19 دسمبر 2014 15:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سندھ پیپلز یوتھ کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف اسٹیشن روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پیپلز یوتھ ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ضلعی صدر گلزار احمد بھٹی ، رضا محمد خاصخیلی ، اللہ بخش عرف پپن بھٹی ،معظم بھٹی ودیگر کی قیادت میں سانحہ پشاور کیخلاف اسٹیشن روڈ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈومحمدخان پہنچی جہاں مظاہرین نے دہشت گردی کیخلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور کھلی دہشت گردی ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف نہ ختم ہونے والا آپریشن شروع کرے ، پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کردے ، مظاہرین نے پاک فوج کی حمایت میں نعریبازی کی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں