بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام و دیگر ترقیاتی اسکیموں پر کام کیا جارہا ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمد خان

بدھ 28 جنوری 2015 23:29

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام و دیگر ترقیاتی اسکیموں پر کام کیا جارہا ہے ، جس سے ضلع میں خوشحالی آئیگی اور عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر ملیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آصف میمن تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقدہوا ، جس میں عالمی بینک کے وفد نے شرکت کی اور عالمی بینک کے تعاون سے ضلع ٹنڈومحمدخان میں جاری پروگرام سے ڈپٹی کمشنر آصف میمن کو آگاہ کیا ، اس موقع پر عالمی بینک کے وفد جس کی قیادت فاروق خان اورمس زہراہ کررہی تھیں ، وفد نے ڈپٹی کمشنر آصف میمن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی بینک اور اے سی ایف تنظیم کے تعاون سے صاف ستھرا سندھ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے ، جس میں سندھ کے متعدد علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے باتھ روم تعمیر کئے جائیں گے ، تاکہ لوگ اپنی ضروری حاجت صرف اور صر ف مقرر ہ مقامات پر کریں ، عام طور پر لوگ اپنی ضروری حاجت کھلی جگہوں پر کرتے ہیں جس سے گندگی پھیلنے کیساتھ ساتھ بیماریاں بھی پھیلتی ہیں ، عالمی بینک کے وفد نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ کے تین اضلاع عمر کوٹ ، ٹھٹھہ اور ٹنڈومحمدخان میں باتھ روم تعمیر کرائے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ دیگر اضلاع تک پھیلایا جائیگا ، عالمی بین کے تعاون سے ضلع ٹنڈومحمدخان کے متعدد علاقوں میں باتھ روم تعمیر کئے جائیں گے تاکہ عوام کو سہولت معیسر آسکے ، ڈپٹی کمشنر آصف میمن نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، اس موقع پر اے ڈی سی ون اعجاز الحسن ، اے ڈی سی ٹو طاہر میمن ، ڈی ایچ او کریم بخش بڑدی ، مختیار کار ممتاز تالپور ، انفارمیشن آفیسر زبیر میمن ،آزاد بڑدی ودیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں