ٹنڈومحمدخان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سانحہ شکار پور کیخلاف پرانے بس اسٹاپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 4 فروری 2015 19:27

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ٹنڈومحمدخان کی مختلف تنظیموں کی جانب سے سانحہ شکار پور کیخلاف پرانے بس اسٹاپ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے ضلعی نائب صدر ظہور احمد ہالیپوٹو ، جاوید ہالیپوٹو ، گلشیر کولاچی ، جساف کے صدر جواد حسین سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں انتہا پسندی بڑتی جارہی ہے اور شکار پور میں ہونیوالے خود کش حملے میں بے گناہ لوگ شہید اور زخمی ہوئے ، انہوں نے کہاکہ ہم طالبائیزیشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے ، سندھ امن محبت اور بھائی چارے کی دھرتی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ شکار پور سانحے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں