ٹنڈومحمدخان،مسلح افراد بھورو ٹھاکر نامی شخص سے نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

جمعہ 6 فروری 2015 19:03

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو کے قریب ٹنڈومحمدخان روڈ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے بھورو ٹھاکر نامی شخص کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ شیخ بھرکیو پولیس نے اطلاع ملتے ہی ، علاقے کی داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے محاصرہ کیا اور لوٹ مار میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جن کی شناخت عزیز ملاح ، بلاول ملاح اور غلام حسین ملاح کے نام سے ہوئی تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں