پیپلزپارٹی شہید بھٹو کا سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 6 فروری 2015 19:05

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعریبازی کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا ،اس موقع پر ضلعی صدر پیر غلام حیدر بابو جان سرہندی ، پیر غلام نبی جان سرہندی ،عبدالغفور کمبھار ، ریاست مقبول ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، صوبائی حکومت صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہے ، جبکہ سیکیورٹی ادارے کام کرنے کو تیار نہیں ، جس کے باعث دہشت گرد سانحہ شکار پور کی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ، سانحہ شکار پور میں 60سے زائد بے گناہ نمازی شہید کئے گئے ، جن کے گھروں میں آج بھی ماتم ہے ، لیکن صوبائی حکومت شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کو تیار نہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں