ٹنڈو محمد خان ‘پیپلز لیبر بیورو سٹی کا ضلعی افسران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ودھرنا،

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ گرانے والے آفسران کیخلاف فور ی کارائی کا مطالبہ

جمعرات 19 فروری 2015 18:31

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) پیپلز لیبر بیورو سٹی کا ضلعی آفسران کیخلاف حیدرآباد روڈ پراحتجاجی مظاہرہ ودھرنا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پورٹریٹ گرانے والے آفسران کیخلاف فور ی کارائی کا مطالبہ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امین لاکھو کی یقین دیہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبر بیوروسٹی ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے تجاویزات کیخلاف جاری آپریشن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوٹریٹ گرائے جانے کیخلاف سٹی صدر رضوان زؤر ، سجاد ملاح ، اختر ہالیپوٹو ، سجاد بروہی ، غلام مصطفی کھوسو ، سلمان سٹھیو ودیگر کی قیادت میں حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے ٹائر نظر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا ، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوٹریٹ کو نقصان پہنچانے والے آفسران کیخلاف کاروائی کی جائے ، بصورت دیگر ٹنڈومحمدخان شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائیگی ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کی یقین دیہانی پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ایک روز کیلئے ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں