ٹنڈو محمد خان، سول ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ عبادت سمجھ کررہے ہیں،غلام رسول لاشاری

جمعرات 19 فروری 2015 19:17

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) آل سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام رسول لاشاری نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عبادت کا درج رکھتی ہے ، سول اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ عبادت سمجھ کررہے ہیں اور غریبوں کی بلا امتیاز خدمت کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سٹی ٹنڈومحمدخان کے اجلاس کے موقع پر سٹی کے صدر شہباز ڈی بلوچ کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کی خوش میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، غلام رسول لاشاری نے کہاکہ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کی اولادوں کو سن کوٹا کے تحت نوکریاں دی جائیں اور سینٹری ورکرز کی پوسٹ پر جہاں مسلمان کام کررہے ہیں ، ان کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم کے کارکن اور عہدیدار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ، ان کیساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی ، تمام عہدیدار و کارکنان پارٹی ڈسیپلین کے مطابق کام کریں اور کسی کو بھی شکایت موقع نہ دیں ، تقریب سے جنرل سیکریٹری غلام حسین سومرو ، کبیر احمد خاصخیلی ، محمد امین کوڈیو، تعلقہ صدر غلام مصطفی ملاح ، محمد رحیم خاصخیلی ، شہباز ڈی بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں