عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے ، نہروں میں ڈرینیج کا پانی شامل کرنا غیر قانونی عمل ہے ، ڈویژنل کمیشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ

جمعہ 20 مارچ 2015 21:06

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ڈویژنل کمیشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے ، نہروں میں ڈرینیج کا پانی شامل کرنا غیر قانونی عمل ہے ، جلد پورے ڈویژن حیدرآباد میں دفعہ 144نافذ کر کے پھلیلی چینل ، پنیاری اور دیگر نہروں و شاخوں میں غلاظت شدہ پانی یا سیوریج کا پانی ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے مقامی حال میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے ورلڈ واٹر ڈے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہاکہ آلودہ پانی کے استعمال سے مختلف امراض جنم لیتے ہیں ، عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کرنا ہماری ذمیداری میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ڈویژن کے اطراف سے گذرنے والی نہروں کے پانی کو آلودگی سے بچانے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ سر سبز شاداب سندھ مہم کامیاب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردا ر ادا کریں اور سرکاری سطح پر قبضہ مافیہ کیخلاف آپریشن جاری ہے جو بلا کسی تفریق کے کیا جارہا ہے ، جہاں سے تجاویزات کا خاتمہ کیا گیا ہے وہاں فوری طور پر شجر کاری مہم اورعوام کے چلنے کیلئے فٹ پاتھ کیساتھ گرین بیلٹ بھی بنائے جائیں گے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی میمن ، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں