حیسکو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیاگیا

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) حیسکو ٹنڈومحمدخان کی جانب سے گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے ، شہر ی علاقوں میں 8گھنٹے سے بڑھا کر 10گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کردیا گیا ہے ، جبکہ دن اور رات کو بھی وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور مچھروں کی افزائش میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو پانی اور دیگر ضروریات کی چیزیں استعمال کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مسجدوں میں نمازیوں اور اسپتالوں میں مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، مقامی شہریوں نے حیسکو کے اعلی حکا م سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طورپر بند کر کے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے اور اس کا دورانیہ بھی کم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں