ٹنڈو محمد خان میں ٹریفک حادثے میں زخمی نوجوان حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑ گیا

اتوار 29 مارچ 2015 23:23

ٹنڈومحمدخان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ٹنڈومحمدخان بلڑی شاہ کریم روڈ پر گاجا موری کے قریب چند روز قبل وین اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 18سالہ نوجوان بابو سٹھیو نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حیدرآباد کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا ، جس کی نماز جنازہ ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں کانڈیرو سٹھیو میں ادا کی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں