تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے پہلی سے میٹرک تک تعلیم مفت کردی گئی ہے،سید اعجاز شاہ بخاری

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:03

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے پہلی سے میٹرک تک تعلیم مفت کردی گئی ہے یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈومحمدخان کی جانب سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں یتیم بچوں میں اسکول بیگ ، یونیفارم ، کتابیں ، جوتے اور دیگر سامان تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سید اعجا زشاہ بخاری نے کہاکہ مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں جس کے باوجودعوام کے مسائل بلا امتیاز حل کئے جارہے ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی تعلیم سمیت دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے وہ خوش آئند بات ہے ، اس موقع پر انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کو 10سلائی مشینیں اور دو یتیم بچوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ، تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبدالوحید نظامانی ، سٹی صدر اکرم بیگ ، ڈاکٹر عزیز گدی پٹھان ، غلام علی چانگ ، لال محمد سولنگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں