ٹنڈومحمدخان ، پیپلز پارٹی کے جیالے سابق صدر آصف زرداری کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ، ریلی نکالی گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:41

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے جیالے سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی امین لاکھو کی رہائشگاہ سے ریلی نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، ریلی حیدرآباد روڈ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو ، محمد علی قریشی ایڈووکیٹ ، اکبر خاصخیلی ، ارشاد میمن ، گلزار بھٹی ، پپن بھٹی ، عبدالحکیم دستی ،ڈاکٹر میر حسن ملاح ، ڈاکٹر ایوب جت ، عبدالکریم لاشاری ، عالم نوتکانی ، معشوق بھٹی ودیگر کی قیادت میں سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، آپا فریال تالپور ، سید قائم علی شاہ کی حمایت میں لاکھو ہاؤس سے ایک ریلی نکالی گئی ، جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد روڈ پہنچی ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ ذوالفقار مرز اپیپلز پارٹی قیادت کیخلاف بیان بازی کر کے اپنا سیاسی قد بلند کرنا چاہتے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری کے احسانوں کی بدولت آج ذوالفقار مرزا کروڑ پتی ہیں ، احسان فراموشی کی باتیں کرنے والے پہلے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر بیوی اور بیٹے سے استعفیٰ دلاوائیں پھر الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائیگا، انہوں نے کہاکہ ذوالفقار مرزا احسان فراموش ہے آصف علی زرداری کی بدولت آج کروڑ پتی ہونے کیساتھ علاقے میں سیاسی شناخت رکھتے ہیں ، پیپلز پارٹی نے ذوالفقار مرزاور ان کی فیملی کو ضلع بدین میں عزت دلوائی لیکن آج آصف علی زرداری کیخلاف زہر اگل کر اپنی اصلیت ظاہر کررہے ہیں ، ذوالفقار مرزا نے کہاکہ وہ آئندہ آصف علی زرداری اور آپا فریال تالپور سے ٹکٹ نہیں لیں گے ، پہلے ذوالفقار مرزا آصف علی زرداری اور آپا فریال تالپور کہ دیئے ہوئے ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنی بیوی فہمیدہ مرزا اور بیٹے حسنین مرزا سے استیفیٰ دلوائیں اور پھر پیپلز پارٹی کے کسی ادنے جیالے سے ضلع بدین میں الیکشن لڑ کر دکھائیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا ، اگر آصف علی زرداری نے مجھے ٹکٹ دیا تو میں ضلع بدین میں ذوالفقار مرزا کے سامنے الیکشن لڑنے کو تیار ہوں ، الیکشن کے نتائج بتادیں گے کہ عوام پیپلز پارٹی کیساتھ ہے ، سابق صد رآصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پارٹی کمان سمبھالی اور ورکروں کو ان کا جائز مقام دیا ، سندھ کی عوام کل بھی پیپلز پارٹی کیساتھ تھی اور آئندہ انتخابات میں بھی سندھ سمیت پورے ملک کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی ، انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، ذوالفقار علی بھٹو کے سپاہی ہیں ، ان کے دور اقتدار میں سندھ نے ترقی کی اور ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں