ٹنڈومحمدخان ، متحدہ قومی موومنٹ ، یونٹ تین کے رکن ہاشم ہاجانو 200ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

بدھ 3 جون 2015 21:08

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ ، یونٹ تین کے رکن ہاشم ہاجانو 200ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ یونٹ تین کے رکن ہاشم ہاجانو نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر پیرمعصوم جان سرہندی سے ملاقات کے بعد اپنے 200ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ کو چھوڑتے ہوئے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر پیر معصوم جان سرہندی نے کہاکہ ہمیں شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوکر عوام کی حقیقی معائنو میں خدمت کریں گے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی مایوسی کا خاتمہ ہوسکے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں