ٹنڈومحمدخان ،ساتھ فلاحی تنظیم کا برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جون 2015 18:28

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) ساتھ فلاحی تنظیم کا برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، اقوام متحدہ مسلمانو ں کے قتل عام کا نوٹس لے ، مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ضلعی رہنماؤں شہزاد بوزدار ، پپو بلو چ، شرجیل میمن ، فیاض میمن ، علی نواز پنھور ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برما میں مسلمانوں کیساتھ ظلم وزیادتی کی انتہا کردی گئی ہے ، لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں