ٹنڈومحمدخان، جئے سندھ تحریک کا مرکزی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 6 جون 2015 18:30

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء ) جئے سندھ تحریک کا مرکزی رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعریبازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ تحریک ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے مرکزی رہنماؤں سہیل ابڑو ، علی سندھی پر جھوٹے مقدمات درج کئے جانے کیخلاف ضلعی رہنماؤں بشیر احمد ہاجانو ، رستم برہمانی ، زاہد جسکانی ، خیر محمد ملاح ، اصغر نوناری ، مانو سندھی ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبای کی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ادارے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور قومی کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کررہے ہیں ، لیکن قومی تحریک کے کارکنان جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ رہنماؤں پر درج کئے جانیوالے جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں