سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بے حسی ،مزدور ، بیواؤں اور بچوں کو ڈیتھ گرانٹ اور اسکالر شپ کے پیسے نہ مل سکے

ویلفیئر بورڈ کی بے حسی کیخلاف یونین کا احتجاجی مظاہرہ ‘ صوبائی حکومت اور بلاول بھٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 9 جون 2015 18:01

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بے حسی مزدور کی بیواؤں اور بچوں کو ڈیتھ گرانٹ اور اسکالر شپ کے پیسے نہ مل سکے ، ویلفیئر بورڈ کے ماتحت چلنے والئے اسکولوں میں 35ہزار بچے تدریسی کتب ، یونیفارم اور شو زسے محروم ، صوبائی حکومت اور بلاول بھٹو زرداری نوٹس لیں ، ورکرز یونین کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاران شوگر ملز ورکر ز یونین کی جانب سے مزدورں کی بیواؤں اور بچوں کو سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بے حسی کے باعث 2011سے امدادی رقم نہ ملنے کیخلاف سید نادر علی شاہ ، منور مغل ، دادو خان ، طارق خان ودیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سندھ ورکر زویلفیئر بورڈ انتظامیہ کیخلاف سخت نعریبازی کی گئی ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی بے حسی کے باعث مزدوروں کے بیواؤں کو ڈیتھ گرانٹ اور بچوں کو اسکالر شپ کی رقم 2011سے نہیں مل سکی ، جس کے باعث مزدوروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ، سندھ ورکرز بورڈ کے ماتحت چلنے والے اسکولوں میں بھی 35ہزار سے زائد بچے تدریسی قطب ، یونیفارم اور شوز سے محروم ہوچکے ہیں ، سندھ ورکرز بورڈ حیدرآباد ریجن نے دفتری کاروائی اور اسکروٹینی کمیٹی کی چھان بین کے بعد 130ڈیتھ گرانٹ اور 24سو سے زائد اسکالرشپ کی درخواستیں منظور کر کے ورکرز بورڈ فنڈ اسلام آباد بھیج دی گئیں پر ورکرز ویلفیئر فنڈز اسلام آباد نے اپنی جانچ پرتال کرنے کے بعد 130میں سے صرف 87ڈیتھ گرانٹ اور اسکالرشپ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 23مئی 2014کو رقم رلیز کردی لیکن سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی انتظامیہ نے ڈیتھ گرانٹ کے 87میں سے صرف 40بیواؤں کو رقم آن لائن کی باقی بیواؤں کی رقم اب تک آن لائن نہ ہوسکی اور اسکالر شپ کے چیک بھی جاری نہیں کئے گے جس سے مزدور اپنی محدود تنخواہ میں سے بچوں کو اچھی تعلیم دینے سے قاصر ہے ، مظاہرین نے صوبائی حکومت اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی بیواؤں اور بچوں کیساتھ ہونیوالی انصافی کا نوٹس لیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں