ممکنہ برساتوں سے قبل ڈرینج سسٹم کی صفائی نہ کئے جانے کیخلاف شہری اتحادکا ٹنڈومحمد خان پریس کلب پر مظاہرہ

منگل 9 جون 2015 18:11

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) ممکنہ برساتوں سے قبل ڈرینج سسٹم کی صفائی نہ کئے جانے کیخلاف شہری اتحاد اور ضلع ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلعی صدر نور حسن کھوکھر ، رفیق پنھور ، سجاد بھٹی ، آصف چانڈیو ، خان محمد قمبرانی، قاسم بھٹی ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ ، میونسپل انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈپارٹمنٹ کیخلاف سخت نعریبازی کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2010میں آنیوالی طوفانی برساتوں میں ٹنڈومحمدخان ڈوب گیا تھا اور لوگوں کو کروڑوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑا ، آج تک جس کا ازالہ نہ کیا جاسکا ، ضلعی انتظامیہ ، میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ برساتوں سے قبل ڈرینیج اسکیموں اور نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع نہ کئے جانے سے خدشہ ہے کہ آئندہ ہونیوالی برساتوں سے ٹنڈومحمدخان دوبارہ ڈوب جائیگا اور لوگوں کو کروڑوں روپوں کو نقصان اٹھانا پڑیگا ،جبکہ پبلک ہیتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی کروڑوں روپوں کی زیر تعمیر اسکیموں میں ناقص مٹیریل استعما ل جارہا ہے ، جبکہ ان اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کر کے ٹھیکیداروں کو پیسے جاری کرنے کیلئے ناقص منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جارہا ہے ، جس سے خدشہ ہے کہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بنائی جانیوالی اسکیمیں عوام کیلئے مزید مسائل پیدا نہ کردیں ، اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ممکنہ برساتوں سے قبل ڈرینیج اسکیموں اور نالوں کی صفائی کاکام فوری طور پر شروع کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں