عوام کے بنیادی مسائل بلا امتیاز حل کرنے کیلئے ہر ممکن کو ششیں کی جارہی ہیں،سید نوید قمر

منگل 7 جولائی 2015 17:58

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سابق وفاقی وزیراور ایم این اے سید نوید قمر نے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار پر نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،عوام کے بنیادی مسائل بلا امتیاز حل کرنے کیلئے ہر ممکن کو ششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈومحمدخان میں محکمہ زکوات وعشرٹنڈومحمدخان کی جانب سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں بینظیر معاونت کارڈ ، گذارا الاؤنس کارڈ تقسیم کئے جانے والے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،سید نوید قمر نے کہاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف علاقوں سے آنے والے غریب و بے سہارا افراد نے 55لاکھ روپے سے زائد کے کارڈ تقسیم کئے گئے جس سے غریب افراد کو 6ہزار روپے کی امدادی رقم ملے گی ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایاتکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ مستحقین کو عید سے قبل تمام مرات مل سکے، تاکہ وہ عید کی خوشیاں مناسکیں،انہوں نے کہاکہ غریبوں اور بے سہارا افراد کی مالی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے ، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور انہیں ایک باعزت مقام دیا ، پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کی جماعت ہے ، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو غریبوں کیلئے کام کرنا بہتر عمل لگتا ہے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوات وعشر آفیسر حاجی عباس سٹھیو، ایم پی اے سید اعجا ز شاہ بخاری ، عبدالکریم سومرو ، ڈی سی آغا عبدالرحیم ، ایس ایس پی نسیم آرا پنھور ، سید شاہد شاہ حسینی ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں