ٹنڈومحمدخان شہر کے گنجان آبادی والے علاقے نصیر آباد کے رہائشیوں کا پریس کلب سامنے کے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 12 اگست 2015 17:54

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)ٹنڈومحمدخان شہر کے گنجان آبادی والے علاقے نصیر آباد کے رہائشیوں عدنان کھتری ، شبیر میر جت ، سجاد سومرو ، محمد ہارون میر جت ، رشید قمبرانی ، جان محمد ، ارسلان میمن ودیگر نے حیسکو کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے کی گذشتہ 48گھنٹوں سے بجلی بند ہے ، علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے ، جسے تبدیل نہیں کیاجارہا ، بجلی نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ خواتین ، مرد ، بزر گ و بچے سخت پریشان ہیں ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ نصیر آباد محلے کی بجلی جلد از جلد بحال کی جائے اور خراب ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں