ٹنڈومحمدخان ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی،7 ملزمان گرفتار ،3 پستول برآمد

منگل 15 ستمبر 2015 22:22

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، مختلف وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا ، تین پستول برآمدہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کوایس ایس پی ضلع ٹنڈومحمدخان نسیم آرا پنہور نے اپنے آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 4اگست کو مویشیوں کے بیوپاری حاجی لغاری سے 4لاکھ51ہزار روپے لوٹے گئے پولیس نے دن رات کوشش کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث تین ملزمان غلام علی بروہی ، زمان پٹھان ، بشیر احمدگاہو کو گرفتار کیا ، جبکہ دو ملزمان جمن رند اور رحیم پٹھان کی گرفتاریوں کیلئے کوششیں جاری ہیں ، چند رو ز قبل ٹنڈومحمدخان کے علاقے بٹھورو روڈ پر سیمنٹ کے تاجر قاضی اسلم کی دکان سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپوں کی لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے تاہم پولیس نے رپورٹ درج کئے جانے کے بعد مذکورہ واردات میں ملوث 4ملزمان اسلم خاصخیلی ، غفور ملک، علی حسن گھرانو ، امین بڑدی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین پستول برآمد کی جبکہ دو ملزمان صدام علی اور قیام خان تاحال روپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ضلع ٹنڈومحمدخان میں امن وامان کی صورتحال کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائیگا اور جرائم پیشہ عناصر کو ضلع ٹنڈومحمدخان کے کسی علاقے میں چھپنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اس موقع پر ڈی ایس پی خالد رستمانی ، ایس ایچ او منور ساریو ، انسپکٹر الیا س قریشی ، سی آئی اے انچارج شمس کھوکھر ودیگر بھی موجو دتھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں