وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن)ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی کو اسلام آباد طلب کرلیا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 21:35

ٹنڈومحمد خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی کو بلدیاتی انتخابات اور ضلع کے مسائل کے حوالے سے اسلام آباد آج بروز اتوار طلب کر لیا ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر معصوم جان سرہندی نے اسلام آباد روانگی سے قبل مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات اور ضلع کے مسائل کے حوالے سے اسلام آباد میں بات چیت کئے جانے کا امکان ہے اور ضلع کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل بلا امتیاز حل کئے جارہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا ، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف قوم کے حقیقی لیڈ رہیں ، جنہوں نے بیروزگار عوام کیلئے روزگار کے وافر مقدار میں مواقع فراہم کئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات ضلع کے اہم مسائل اور کارکنوں کے مسائل کو بھی میاں نواز شریف کے سامنے رکھا جائیگا ، اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنماؤں سید دلاور حسین شاہ ، اصغر مغل ، میر حسن ملاح ، اختر پٹھان ، قاضی غلام حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں