ٹنڈومحمدخان،تحصیل بلڑی شاہ کریم میں 27سالہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 17:03

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)تحصیل بلڑی شاہ کریم کے گاؤں عرس دستی میں 27سالہ مسمات زورا زوجہ عبدالستار جگسی نے مبینہ طور پر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کے پوسٹ مارٹم کیلئے بلڑ ی شاہ کریم سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں