پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈومحمدخان کے منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداران کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 22:35

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ٹنڈومحمدخان کے منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداران کو 6اکتوبر کو بلاول ہاؤس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے اطلاعات سیکریٹری ارشاد علی میمن نے ایک پریس بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 6آکتوبر کو ضلع ٹنڈومحمدخان کے منتخب نمائندوں ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو ، جنرل سیکریٹری علی اکبر خاصخیلی ، تحصیل ، سٹی و پیپلز پارٹی کی زیلی تنظیموں کے صدو ر کو بلاول ہاؤس طلب کیا گیا ہے جہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری کریں گے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں