جئے سندھ تحریک کی جانب سے ٹھوڑی پھاٹک کے شہداء کی یاد میں ریلی کا انعقاد

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 19:53

ٹنڈومحمدخان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء ) جئے سندھ تحریک کی جانب سے ٹھوڑی پھاٹک کے شہداء کی یاد میں ریلی نکالی گئی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ تحریک ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ٹھوڑی پھاٹک کے شہداء کی یاد میں ایک ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت حیدرآباد ڈویژن کے صدر عبدالخالق خاصخیلی ، ضلعی صدر عبدالرزاق ، انور لاشاری ، لیاقت سومرو ودیگر کررہے تھے، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹھوڑی پھاٹک کے شہداء کا لہو رائگاں نہیں جائیگا ، ہم شہیدوں کے دیئے ہوئے مشن کو خون کے آخری قطرے تک تکمیل پر پہنچائیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ٹھوڑی پھاٹک کے شہداء کے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں