ٹنڈومحمدخان،ضلع کونسل کی 28نشستوں پر پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعہ 20 نومبر 2015 23:08

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) ٹنڈومحمدخان میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی 28نشستوں پر پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، یونین کاؤنسل شیخ بھرکیوسے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں اسد شیخ نے 3372ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل ڈگھ موری سے آزاد امیدوار طارق نظامانی بنا مقابلے منتخب ہوئے ، یونین کاؤنسل راجو نظامانی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رئیس فضل نظامانی 2645ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل ٹنڈو سائیں داد سے آزاد امیدوار پیر اشفاق احمد سرہندی نے 2970ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل شیخ فرید سے پیپلز پارٹی کے امیدوار انور خاصخیلی بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل لاکھاٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار احمد خان زؤر 2476ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل نانگو شاہ سے آزاد امیدوار یار محمد مگسی نے 1939ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل ملاکاتیار سے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے سید نوید قمر کے فرزند سید قاسم نوید نے 6321ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل سعید پور سے سابق صوبائی وزیر سید قبول محمد شاہ کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ذیشان شاہ بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل قبول پور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ابراہیم کاتیار نے 2847ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل سعید متو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بابو اﷲ رکھیو سٹھیو بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل الہیار ترک سے آزاد امیدوار شاہنواز ترک نے 1849ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل بھلے ڈنو سٹھیو سے سید قاسم نوید قمر بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل سعید خان لونڈ سے سابقہ تعلقہ ناظم ارشاد شاہ بخاری کے بیٹے سید اسد شاہ بخاری نے 1691ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل لال محمودانی سے غلام مصطفی جت نے 2402ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل بلڑی شاہ کریم سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مجتبیٰ شاہ نے 2409ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل علو کارتیار سے آزاد امیدوار غلام مصطفی رند نے 2290ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل جنہان سومرو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ایم پی اے عبدالقادر سومرو نے 2469ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل کھوکھر سے سید جاوید شاہ نے 3000ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل نظر پور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی صدیق ورڑ بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل صوبو چانڈیو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار بنا مقابلے منتخب ہوئے ، یونین کاؤنسل غلام شاہ باگرانی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار علی نواز باگرانی بنا مقابلے منتخب ہوئے ، یونین کاؤنسل نصیر خان چانگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مظفر نظامانی بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل جمال الدین لاشاری سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شبیر خاصخیلی نے 2427ووٹ حاصل کئے ، یونین کاؤنسل ڈندو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید بچل شاہ بنا مقابلے کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل میر واہ سے سکندر خاصخیلی کامیاب ہوئے ، یونین کاؤنسل یوسف چانگ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم چانگ کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں