ٹنڈومحمدخان ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا ڈاکٹر انو ر لغاری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

پیر 23 نومبر 2015 22:32

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کارکنان کا قاسم آباد میں ڈاکٹر انو ر لغاری کو قتل کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی ، قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے نیاز خاصخیلی ، شاہد نور محمد ، سید شاہد شاہ ، ذوالفقار میمن ودیگر کی قیادت میں قاسم آباد میں قتل ہونے والے پارٹی رہنماء ڈاکٹر انور لغاری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر دہشت گردوں نے ٹارگیٹ کر کے قاسم آباد میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر انور لغاری کو قتل کردیا ، ورثہ جب کیس درج کرانے پولیس اسٹیشن گئے ، پولیس نے کیس درج کرنے سے انکار کردیا ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر انور لغاری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں