عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال بنانے کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 14:54

عمران خان کا کراچی میں شوکت خانم ہسپتال بنانے کا اعلان

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں نیا شوکت خانم ہسپتال بنانے اور 29دسمبر کو پشاور شوکت خانم ہسپتال کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر کوٹ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں جدید ترین شوکت خانم ہسپتال بنائیں گے اور اس حوالے سے زمین بھی حاصل کر لی گئی ہے ،عمران نے کہا کہ 29دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال پشاور کاافتتاح ہوگا، پشاور شوکت خانم ہسپتال لاہور ہسپتال سے زیادہ جدید اور بڑا ہسپتال ہے

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں