عمر کوٹ : نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگی اُمیدوار جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 15:36

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : عمر کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کےامیدواربشیرآرائیں جان کی بازی ہار گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ عمر کوٹ کے علاقہ شادی پلی میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے یونین کونسل بریجی موری سے جنرل کونسلر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار بشیر آرائیں کو قتل کردیا ۔پولیس نے واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے.

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں