Jalalpur Jattan - Urdu News

جلالپور جٹاں ۔ متعلقہ خبریں

Jalalpur Jattan
جلال پور جٹاں ضلع گجرات، پنجاب پاکستان میں واقع ایک شہر ہے۔ شہر کو جلال اور کلا چور نامی جٹ نے قائم کیا۔ جلال پور جٹاں میں ہندوستانی مہاراج چندرگپتا موریا نے ایک جگہ قائم کی جو کہ تین سو قبل مسیح ہندوستانی حکمران تھا۔ کھدائی سے معلوم پڑا ہے کہ کلا چور موریا سلطنت کا ایک ٹکسال ہے۔ایک مقامی تاریخ دان منصور بہزاد کا یہ ماننا ہے کہ چندر گپتا نے جلال پور جٹاں کے مضافاتی گاوٴں میں ایک قلعہ تعمیر کروایا تھا۔ گاوٴں کا اصل نام کا تو پتا نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ قلعہ اسلام گڑھکے نام سے مقبول ہو گیا۔ آج خراب باقیات ہی اس قلعہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بعد میں یہ قلعہ لاہور کے مہاراجہ رنجیت سنگھ کا ٹکسال رہا۔ شہر کی آب و ہوا متعدل ہے۔ موسم گرما کے عروج پر درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک تجاوز کر جاتا ہے لیکن آزاد کشمیر کے پہاڑوں سے قربت ہونے کی وجہ سے یہاں گرمی نسبتاً کم ہے۔ سردیوں میں کم از کم درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ سے گر جاتا ہے۔ جلالپور جٹاں میں اوسط بارش 67 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
جلالپور جٹاں کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Jalalpur Jattan City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Jalalpur Jattan. Complete in depth overview of Jalalpur Jattan. Stay up to date with all local news and national news of Jalalpur Jattan city

جلالپور جٹاں شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے جلالپور جٹاں کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر جلالپور جٹاں کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ