Sharqpur - Urdu News

شرق پور ۔ متعلقہ خبریں

Sharqpur
شرقپور شریف پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ شرقپور ایک تحصیل سطح کا قصبہ ہے جو کہ ضلع شیخوپورہ صوبہ پنجاب پاکستان میں واقع ہے۔ یہ قصبہ اپنے اولیاء اکرام اور صوفی بزرگوں کے مزاروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، خاص طور پر مشہور ولی اللہ حضرت میاں شیر محمد المعروف شیرربانی رحمتہ اللہ علیہ کی وجہ سے۔ شرقپور ایک سر سبز وشاداب قصبہ ہے جو کہ اپنی سبزیوں، پھلوں اور سبزازار کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ لاہور سے جڑانوالہ روڑ پر 32 کلو میڑ کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور یہ 31.4657877 عرض بلد اور 74.1004658 طول بلد پر واقع ہے۔ شرقپور کا ٹوٹل رقبہ تقریبا 4 مربع کلو میڑ ہے۔ شرقپور کی بنیاد مغل بادشاہ شاہجہاں (جنوری-1592، 22 جنوری 1666 عیسوی) کے آخری دور میں رکھی گئی تھی۔ 1904ء میں شرقپور ضلع لاہور کی تحصیل تھا، 1911-12 عیسوی میں شرقپور ضلع گوجرانولہ کے تحت تھا۔ اس کے بعد یہ سب تحصیل اور اب ضلع شیخوپورہ کی تحصیل بن گیا ہے۔ پاکستان کی تحریک آزادی میں شرقپور کے نوجوانوں نے ایک یادگار اور دلیرانہ کردار ادا کیا۔ شرقپور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ برطانوی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک میں سب سے پہلے نوجوانوں کا جو اسکواڈ پکڑا گیا تھا ان کا تعلق شرقپور سے تھا۔
شرق پور کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Sharqpur City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Sharqpur. Complete in depth overview of Sharqpur. Stay up to date with all local news and national news of Sharqpur city

شرق پور شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے شرق پور کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر شرق پور کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ