100لفظوں کی کہانی۔۔ (وقت)

ہفتہ 30 جولائی 2016

Syed Shahid Abbas

سید شاہد عباس

بابو خدا کا واسطہ ہے ۔
میری بیٹی کی شادی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
بیوی بھی بیمار ہے۔ میرا چیک جلدی بنا دو۔
مہربانی ہو گی۔
حال ہی میں ریٹائر ہونے والا دین محمدپنشن واجبات کے لیے کلرک بابو کی منتیں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)


بالآخر جیب گرم کرنے پہ چھ ماہ بعد چیک بن گیا۔
وقت بدلا۔۔۔۔
کلرک بابو ریٹائر ہوا۔۔۔
دفتروں کے چکر پہ چکر لگانے کے بعد ایک دن رو پڑا ۔ اور نئے کلرک بابو سے بولا۔۔۔۔
میری بیٹی کی شادی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
بیوی بھی بیمار ہے۔ میرا چیک جلدی بنا دو۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :