قوم کی عظمت کا افتخار، جنر ل را حیل شر یف

منگل 8 نومبر 2016

Zameer Asadi

ضمیر اسدی

جنر ل را حیل شر یف نے عہدہ سنبھا لنے کے بعد بطور چیف آ ف آ رمی اسٹاف جس طر یقے سے دہشتگر دوں کو چیلنج کیا ہے وہ دہشت گردی
کے خلاف جا ری جنگ اور پا کستان کا مستقبل محفوظ بنا نے کیلئے انتہا ئی نا گز یر تھا، جنر ل را حیل شر یف جس معتبر بیک گرا ؤ نڈ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ان سے امید بھی یہی تھی کہ وہ بطو رآ رمی چیف کچھ ایسا کر جا ئیں جسے مد توں یا د ر کھا جا ئے اور انشا للہ جب دہشت گر دی کے
خلاف جا ری جنگ میں بطو ر قو م ہم کا میا بی حاصل کر یں اور اپنی فتح کا جشن منا ئیں تو اس کا سہرا آپر یشن ضرب عضب کی قیا دت کر نے وا لی
فو جی قیا دت کو دیا جا ئے جنہوں نے دہشت گردی کا خا تمہ کر نے کیلئے وہ پہلا قدم اٹھا یا جس کا بر سوں سے انتظار تھا جس پر تمام شر کت داروں کی طرف سے اتفا ق رائے حا صل کر نا ہی نا ممکن ہو چکا تھا ،آ رمی چیف کی جرات، بہا دری اور فیصلہ ساز ی کو دیکھ کر آ پ یہ تصور کیجئے کہ ان کے بھا ئی میجر شبیر شر یف شہید اور ان کے ما موں میجر عز یز بھٹی شہید جنگو ں میں کس قدر جوا نمردی کے ساتھ دشمن کے خلاف
سینہ سپر ہو ئے، وطن کیلئے اپنی جا نوں کا نذرا نہ دیا اور نشان حیدر اپنے سینوں پر سجا یا جو قوم کیلئے تا قیا مت فخر کا با عث بنے، جنر ل را حیل شر یف نے نہ صرف د فا عی میدان میں کا ر ہا ئے نما یا ں سر انجام دیئے ہیں بلکہ عا لمی سطح پر بھی پا کستان کا مثبت تا ثر اجا گر کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، دنیا بھر کے اہم دارالحکومتوں اورتھنک ٹینکس نے جنر ل را حیل شر یف کی جا نب سے پیش کیئے جا نے والے مئو قف کو سرا ہا اور دہشت گر دی کے خلاف جا ری جنگ میں مسلح افواج کی کا میا بیوں کو کھلے دل سے تسلیم کیا گیاگز شتہ دنوں آ پر یشن ضرب عضب کی کا میا بی
کا اعتراف پا کستا نی دورے پر مو جود بر طا نوی آ رمی چیف سر نکو لس پیٹر ک کا رٹر نے بھی کیا جنہوں نے بذات خود شما لی وزیر ستان جا کر صورتحال کا مجمو عی جا ئزہ لیا اورپا ک فوج کے کردار کو قا بل ستا ئش قرار دیا ، شما لی وزیر ستان جسے کسی ز ما نے میں دہشت گردوں کا گڑ ھ کہا جا تا تھا آ ج و ہا ں بر طا نو ی آ رمی چیف کا دورہ کر نا کو ئی معمو ل کی با ت نہیں اور اس با ت کا سہرا بھی یقینا آ رمی چیف کو جا تا ہے جنہوں نے بر طا نوی آ رمی چیف کو اس علا قہ کا دورہ کر نے کیلئے آ ما دہ کیا ، بین الاقوا می برادری کیلئے یہ منا ظر یقینا قا بل تو جہ ہوں گے ،بر طا نو ی آ رمی چیف نے ایجنسی میں دہشت گردی کے خا تمہ میں پا ک فو ج کے کردار کو عظیم الفا ظ میں سرا ہا اور کہا کہ پا ک فو ج ان علا قو ں میں بہتر ین کام کر ہی ہے، یقینا اس علا قے کو کلیئر کر نے اور اسے پا ک کر نے کا کر یڈٹ مسلح افواج کو جا تا ہے،آ پر یشن ضرب عضب کے نتیجہ میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو نشا ن عبر ت بنا یا گیا وہیں کچھ عنا صر فرار ہو کر افغا نستان میں محفوظ ٹھکا نوں میں جا چھپے جن کے گرد و ہاں پر بھی گھیرا تنگ کیا گیااور جنر ل را حیل شر یف نے افغا نستان کے دورے کر تے ہو ئے افغان قیا دت کو وا ضح پیغام دیا کہ افغان سر زمین پر چھپے ہو ئے پا کستان اور خطے کے امن دشمنوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا نا چا ہیئے ، جنر ل را حیل شر یف نے بطو ر آ رمی چیف تین سا ل کی مدت میں وہ نا قا بل یقین کا میا بیاں حا صل کی ہیں جو کہ نئے آ نے والے آ رمی چیف کیلئے بھی ایک مشعل را ہ کی حیثیت رکھتی ہیں ، قوم یہ امید لگا ئے بیٹھی ہے کہ جنر ل را حیل شر یف نے مختصر مدت میں حیران کن اور قا بل ذکر کا میا بیا ں حاصل کر نے کیلئے جو حکمت عملی اختیار کی اسی کے تحت نئے آ رمی چیف بھی ایک نئے ولولے، جو ش اور جذ بے کے ساتھ کا میا بیاں حا صل کر نے کے سلسلہ کو جا ری رکھیں گے اور دہشت گر دی کے نا سور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس پا ک دھر تی سے خا تمہ کر دیا جا ئے گا جہا ں ہما ری آ نے والی نسلیں پر امن ما حول میں اپنا روشن مستقبل تلا ش کر سکیں،جنر ل را حیل شر یف نے پا کستان کے ازلی دشمن بھا رت کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کر جس طر یقے سے تمام سا زشوں کا جواب دیا ہے اور بھا رتی خفیہ ادارے را کے تعاون سے افغا نستان میں چلنے والے دہشتگردی کے کیمپس کو للکارتے ہو ئے اب تک اس نیٹ ور ک کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے وہ بھی اپنی مثال آ پ ہے،بلو چستان سے بھا رتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھو شن یا دیو کی گر فتاری اس سلسلے کی اہم کڑی تھی، بھا رتی دھمکیوں اور گیدرڑپھبکیوں کے جواب میں جس طر یقے سے جنر ل را حیل شر یف نے برا ہ را ست و طن کا دفا ع محفوظ ہو نے کا پیغام قوم کو پہنچا یا اس سے جہاں پا کستا نی عوام کو نا قا بل تسخیر ہو نے کا احساس اجا گر ہوا وہیں دوسری جا نب بھا رت کے اوسان بھی خطا ہو گئے، یہ ما ننا ہو گا کو جنر ل را حیل شر یف بھا رتی فو ج، حکو مت اور انتہا پسندوں کے ذ ہنوں پر چھا ئے ہو ئے اور انہیں نفسیا تی طو ر پر شکست دے چکے ہیں، اس با ت کا اندازہ بھا رتی میڈ یا کی ز بان کو دیکھ کر بھی لگا یا جا سکتا کہ وہ جنر ل را حیل شر یف کی جنگی حکمت عملیوں اور دہشت گردی کے خلاف جا ری جنگ میں حا صل کی جا نے والی کا میا بیوں سے کس قدر خوفزدہ ہیں ، بھا رت کو نفسیا تی شکست دینا اور انکے ذ ہنو ں پر سوار ہو نا بھی پا کستا نی قوم کیلئے فخر کا با عث بنا، جنرل را حیل شر یف پا ک چین اقتصادی را ہداری کو در پیش سیکیو رٹی خطرات سے لا حق تھے لہذا انہوں نے قو می مفاد کے عظیم تر منصو بے کی کا میا بی سے تکمیل کو یقینی بنا نے کیلئے ذ اتی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اور اس منصو بے کیلئے بھر پور سیکیو رٹی فرا ہم کر ر ہے ہیں،جنر ل را حیل ایک کا میا ب اور شا ندار مدت پو ری کر نے کے بعد رواں ما ہ ریٹا ئر ہو جا ئیں گے ، ان کی خد مات کو یقینا ہمیشہ سنہر ے الفا ظ میں رقم کیا جا ئیگا،دنیا کی ایک عظیم فوج کی قیا دت کر نے ،قوم کو تحفظ اور نا قا بل تسخیر ہو نے کا احسا س دلا نے وا لے اور دشمن کی آ نکھوں میں آ نکھیں ڈال کر با ت کر نے والے ایسے جنرل کو جتنا بھی خرا ج تحسین پیش کیا جا ئے وہ کم ہے ان کی کا میا بیوں کو بیان کر نے کیلئے جتنا بھی لکھا جا ئے وہ بھی کم ہے تا ہم یہ امید کر نی چا ہیئے کہ جنر ل را حیل شر یف ریٹا ئر منٹ کے بعد بھی اپنی صلا حیتیں ار ض پا ک کا د فا ع نا قا بل تسخیر بنا نے کیلئے استعمال میں لا ئیں اور کسی نہ کسی صورت پا کستان کیلئے اپنی خد مات پیش کر تے رہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :