تھائی لینڈ میں مارشل لاء نافذ ‘ لیفٹیننٹ جنرل سونتھی یونیارتگلن نے آئین معطل کر دیا

بدھ 20 ستمبر 2006 12:34

تھائی لینڈ میں مارشل لاء نافذ ‘ لیفٹیننٹ جنرل سونتھی یونیارتگلن نے ..
بنکاک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) تھائی لینڈ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سونتھی بونیارتگلن نے آئین معطل کر کے ملک میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے بغاوت کامیاب نہیں ہو سکتی وہ کنٹرول میں ہیں تھائی فوج کے ترجمان نے بنکاک می ں ایک بیان میں آئین معطل کر کے مارشل لافذ کرنے کا اعلان کیا تمام فوجیوں کو فوجی اڈے پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے تھائی لینڈ کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سونتھی یونیارتگلن نے مسلح افواج کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کی جانب سے بغاوت کامیاب نہیں ہو سکتی وہ کنٹرول میں ہیں جنرل سونتھی کے مطابق فوج کو مغربی صوبے سے بنکاک پیش رفت کرنے کے لیے کہا گیا تھا فوجی ترجمان کرنل اکاراچتروج نے بنکاک میں صحافیوں کو بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور نائب وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کو تیار ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب حکومتی نظام تھاکسن انتظامیہ کے پاس نہیں رہا کرنل چتروج کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شناوانترا اب وقتی طور پر تھائی لینڈ واپس نہیں آئیں گے تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر تھاکسن ملک واپس آتے ہیں تو ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا دوسری جانب وزیراعظم تھاکسن شناوانترا کے حامی فوجی کمانڈروں کا ہنگامی اجلاس بنکاک کے قریبی قریبی علاقے میں جاری ہے اس سے پہلے فوج نے بنکاک میں متعدد سرکاری عمارتوں کا محاصرہ کر لیا اور فوجی ٹینک بنکاک کی سڑکوں پر تعینات کر دیئے گئے فوج نے وزیراعظم ہاؤس پر بھی قبضہ کر لیا ٹی وی اور ریڈیو نشریات معطل کر دی گئی ہیں اور حساس مقامات پر فوجی دستے پہنچا دیئے گئے فوج کی جانب سے بنکاک میں یہ کاروائی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں اس وقت سامنے آئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم تھاکسن شیناواترا جنرل اسمبلی کے 61ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں تھاکسن نے نیویارک سے اپنے بیان میں بنکاک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر قانونی نقل و حرکت نہ کرے-

متعلقہ عنوان :