اسلام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں‘پوپ بینی ڈکٹ کی ایک بار پھر مسلمانوں سے معذرت

بدھ 20 ستمبر 2006 15:48

اسلام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں‘پوپ بینی ڈکٹ کی ایک بار پھر مسلمانوں ..
ویٹی کن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 )کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے ایک بار پھر اسلام سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے اسے محض ایک غلط فہمی قرار دیا ہے اور کہا کہ تمام مذاہب خصوصاً اسلام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں ہزاروں پیروکاروں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن اس بیان میں شامل الفاظ میری اپنی ذاتی رائے نہیں تھی ۔ انہوں نے اس موقع پر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔