صدر بش شیطان ہے جو دنیا کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے،وینزویلا کے صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

بدھ 20 ستمبر 2006 23:29

صدر بش شیطان ہے جو دنیا کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے،وینزویلا کے صدر کا اقوام ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے امریکی صدر بش کو شیطان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اقوام متحدہ میں اس طرح خطاب کیا جیسے کہ پوری دنیا پر اس کی ملکیت ہے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 61ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوگو شاویز نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ دنیا کے عوام پر غلبہ پانے اور ان کا استحصال کرنے میں مصروف ہے انہوں نے دنیا سے اپیل کی کہ سرحدوں پرلٹکی اس تلوار کے خطرے کو ختم کردیا جائے وینزویلا کے صدر نے لبنان پر بمباری کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی اور کہاکہ امریکہ کے غیر اخلاقی ویٹو کی وجہ سے اسرائیل نے لبنان پر ایک ماہ تک بمباری کی انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہمیں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے اور اس ادارے کے جمہوریت دشمن کردار کو ختم کرنا ہے ہوگو شاویز نے امریکی مطلق العنانیت کو ایک بدی قرار دیا جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا انہوں نے اعلان کیا کہ اگر وینزویلا کو نمائندگی دی گئی تو وہ تیسری دنیا کی آواز بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :