عراق،دھماکوں،خود کش حملوں اور پرتشدد واقعات میں 3امریکی فوجی،7پولیس کمانڈوز اور صدام حسین کے ساتھی سمیت51ہلاک،بغداد کے علاقوں سے37لاشیں برآمد،امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی،112غیر شناخت شدہ لاشیں بغداد سے کربلا منتقل۔اپ ڈیٹ

بدھ 20 ستمبر 2006 23:30

عراق،دھماکوں،خود کش حملوں اور پرتشدد واقعات میں 3امریکی فوجی،7پولیس ..
کربلا/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) عراق میں دھماکوں،خود کش حملوں اور پرتشدد واقعات میں تین امریکی فوجی،سات پولیس کمانڈوز اور صدام حسین کے ایک ساتھی سمیت51افراد ہلاک ہو گئے بغداد کے علاقوں سے 37لاشیں برآمد ہوئی،ڈیورہ میں مزاحمت کاروں نے سات پولیس کمانڈوز کو ہلاک کردیا گزشتہ تین ماہ میں بغداد میں غیر شناخت شدہ لاشیں کربلا منتقل کردی گئیں۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق شمالی مغربی بغداد میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر امریکی فوجی گاڑی تباہ ہوئی اور ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا امریکی فوج کے ایک دوسرے بیان کے مطابق موصل میں خود کش کار بم دھماکے میں ایک امریکی فوج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ادھر واشنگٹن میں امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میلوری سے وابستہ 23سالہ امریکی فوجی رل جوسکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا وہ عراق میں بم دھماکے میں زخمی ہوا تھا گزشتہ تین ماہ میں بغداد میں جاں بحق افراد کی 112غیر شناخت شدہ لاشیں کربلا کے مردہ خانے کو منتقل کردی گئیں ہیں کربلا کے محکمہ صحت کے ترجمان شمیم خادم کے مطابق ان کو کربلا میں دفن کردیا جائے گا ادھر بغداد کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس نے گولیوں سے چھلنی 35لاشیں برآمد کی ہیں ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بغداد کے جنوبی ڈیورہ ضلع کی ایک پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس سے 7پولیس کمانڈوز ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے شمالی بغداد کے سمارہ علاقے میں ایک خود کار حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت26افراد زخمی ہو گئے جنوبی بغداد کے لویرا علاقے سے پولیس نے گولیوں سے چھنلی ایک لاش برآمد کی کربلا کے علاقے میں پولیس نے صدام حسین کے ایک ساتھی داہیر حبیب کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی جنوبی بغداد کے دیوانیہ علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا نومانیہ میں سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹ جانے سے 10زخمی ہوئے بغداد میں کربلا کے گورنر ہاؤس کے رکن قاتلانہ حملے میں بچ گئے مہاویل میں ایک دھماکے میں ایک عراقی فوجی زخمی ہوگیا عراقی فوج نے عراق کے مختلف علاقوں سے 41مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ۔