بے نظیر بھٹو کا نوازشریف کو خط ۔۔ اپوزیشن میں اختلافات

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:17

بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی ایک یادگار تصویر !!!
بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی ایک یادگار تصویر !!!
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر 2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کو لکھے گئے خط نے اپوزیشن کومتوقع گرینڈ الائنس کی طرف جانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے آرڈی ‘ایم ایم اے ‘پونم ‘تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ایک گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے اور ر اسمبلیوں سے متفقہ طور پر علیحدہ ہونے کی باتیں کر رہی تھیں کہ اسی دوران پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے گزشتہ دنوں میاں نوازشریف سے ملاقات کے دوران انہیں بے نظیر کا ایک خط پہنچایا تھا جس میں بے نظیر نے کہا ہم ایم ایم اے کے ہاتھوں بلیک میل ہونگے کیونکہ اس کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں ہے ۔

جس کے بعداب ایم ایم اے کے رہنماگرینڈ الائنس اور استعفوں میں پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہم تین نکاتی ایجنڈے پر متفق ہیں اور ابھی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی ضرورت نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ایم ایم اے اور اے آرڈی تین نکاتی مشرف ہٹاؤ ‘1973ء کے آئین کی بحالی اور شفاف انتخابات کے ایجنڈے پر متفق ہو چکی تھی ۔