امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے امن عمل کو تیز کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے جلد دورے کا اعلان کردیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:33

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے امن عمل کو تیز کرنے کے لئے مشرق ..
اقوام متحدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس بہت جلد مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ بہت جلد مشرق وسطیٰ جائیں گی تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے عمل کو مزید تیز کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

امریکہ چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کیلئے ان کی طرف سے دیئے گئے روڈ میپ پر جلد عمل درآمد کیا جاسکے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ غزہ اور جنوبی لبنان میں یرغمال بنائے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کو فوری طور پر چھوڑ دیا جائے۔ اس اقدام سے فضا میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام حالات کا جائزہ لیکر امن کے عمل کو وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے رابطہ منقطع ہوا تھا واضح رہے کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ امن روڈ میپ کے تحت اسرائیل اور فلسطین کی دو الگ الگ ریاستیں قائم ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :