پر امن مقاصد کے لئے اٹیمی توانائی کا حصول چاہتے ہیں،ایٹمی ٹیکنالوجی کی معلومات موجود ہیں،مصری صدر حسنی مبارک

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:47

پر امن مقاصد کے لئے اٹیمی توانائی کا حصول چاہتے ہیں،ایٹمی ٹیکنالوجی ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ ان کا ملک پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی کا حصول چاہتا ہے اور اس کے لئے ابتداء سے کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ مصر کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی کی معلومات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسنی مبارک نے کہا کہ صاف اور سستی توانائی کے لئے ایٹمی توانائی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس اور تیل کے محدود ذرائع کی صورت میں ایٹمی توانائی کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :