پاکستان کو کبھی بمباری کی دھمکی نہیں دی ، رچرڈ آرمیٹج

جمعہ 22 ستمبر 2006 16:47

پاکستان کو کبھی بمباری کی دھمکی نہیں دی ، رچرڈ آرمیٹج
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ رچرڈآرمیٹج نے کہاہے کہ انہوں نے پاکستان کو کبھی بمباری کی دھمکی نہیں دی اور نہ وہ اس بات کا اختیار رکھتے ہیں صدر مشرف کے انٹرویوکے جواب میں امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رچرڈآرمیٹج نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ کبھی سخت زبان استعمال نہیں کی انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پاکستان کو صرف یہ پیغام دیا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا مخالف ہیں انہوں نے کہاکہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ صدر جنرل پرویزمشرف تک یہ پیغام اتنا توڑ مروڑکر کیوں پہنچایاگیا۔

متعلقہ عنوان :