حیدرآبادسے دادو جانے والی مسافر وین الٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی

جمعہ 22 ستمبر 2006 16:47

دادو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 22ستمبر 2006،) دادو کے علاقے خداآباد کے قریب حیدرآبادسے دادو جانے والی مسافر وین الٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

خداآباد کے قریب حیدرآباسے دادو جانے والی مسافر وین الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے تھے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک تھی جو جانبر نہ ہو سکے اسطرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔