3 عیسائیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد انڈونیشیا کے پلاؤ شہر میں احتجاجی مظاہرے،مظاہرین نے ایک سرکاری عمارت کو آگ لگا دی جبکہ جیل میں قیدیوں کو رہا کرا لیا

جمعہ 22 ستمبر 2006 17:22

انڈونیشیا،سزائے موت پانے والے عیسائیوں کے اہل خانہ ان کی تصاویر تھامے ..
انڈونیشیا،سزائے موت پانے والے عیسائیوں کے اہل خانہ ان کی تصاویر تھامے ہوئے ہیں۔
پلاؤ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) انڈونیشیا میں 3 عیسائیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کے بعد پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صوبہ سلواوسی کے دارالحکومت ہلاؤ میں 3 عیسائیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور عیسائی مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کے خلاف زبردست نعر بازی کی مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک سرکاری عمارت کو آگ لگا دی اور جیل سے کئی قیدیوں کو رہا بھی کرا لیا ہے۔

2001ء میں ان عیسائیوں کو ایک ہجوم پر فائرنگ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور ان کی سزائے موت پر اگست میں عملدرآمد ہونا تھا تاہم پوپ کے اور انسانی حقوق کی اپیل پر زائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ احتجاجی مظاہروں کے بعد ہلاؤ شہر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :