اعزازی شمشیر حاصل کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون

جمعہ 22 ستمبر 2006 20:26

سائرہ امین پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران۔
سائرہ امین پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران۔
رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) سائرہ امین پاکستان کی دفاعی تاریخ میں اعزازی شمشیر حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں سائرہ امین سمیت تین خواتین کامیاب جی ڈی پائلٹ قرار پائی ہیں۔

(جاری ہے)

سائرہ امین کو اعزازی شمشیر پی اے ایف اکیڈمی رسال پو رمیں 117ویں جی ڈی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر دی گئی جبکہ دیگر کامیاب خواتین جی ڈی پائلٹس کو اسناد سے نواز گیا۔ سائرہ امین کو یہ ایوارڈ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں بہترین اکیڈمک کارکردگی پر اصغر حسین ایوارڈ بھی ملا۔ کل 36 ایوی ایشن کیڈٹس میں سے جنرل سروسز ٹریننگ اور فلائنگ میں بہترین کارکردگی پر نادر علی کو چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :