جرمنی‘دنیا کی تیز رفتارٹرین کو آزمائشی سفر میں حادثہ‘ 25افراد ہلاک‘10 زخمی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:21

جرمنی‘دنیا کی تیز رفتارٹرین کو آزمائشی سفر میں حادثہ‘ 25افراد ہلاک‘10 ..
لیتھن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2006 ) جرمنی میں دنیا کی تیز ترین ٹرین اپنے آزمائشی سفر کے دوران ہی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 25افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آزمائشی ٹرین مسافروں کے ساتھ دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی ۔ اس دورا ن ٹرین جرمنی کے جنوبی ضلع ایمز لینڈ میں زیر مرمت ایک ٹرین سے ٹکراگئی ۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں .

متعلقہ عنوان :