کشمور کے قریب مسلح افراد کا رینجرز کی گشتی پارٹی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک، 3 زخمی، 5 گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

ہفتہ 23 ستمبر 2006 23:24

گھوٹکی/کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء) کشمور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے رینجرز کی گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا جبکہ 5 مسلح افراد کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے روجھان اور کشمور کے درمیانی راستے میں پکٹ نمبر 13,14 روجھان تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے رینجرز کے گشتی قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جس کا نام عادل معلوم ہوا ہے جبکہ اس دوران رینجرز نے حملہ آوروں پر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مسلح افراد اوررینجرزکے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جو ک آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہی اس دوران 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاک شدگان کے نام محمد مراد اور بخش سعیدان بگٹی بتائے گئے ہیں تاہم زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہوسکے جبکہ رینجرز نے گرفتار ملزمان سے 5 کلاشنکوفوں سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے اور ہلاک ہونے والے افاد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روجھان ہسپتال رکھ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والا اہلکار سب انسپکٹر تھا جسے روجھان ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں کرنل ماشاء اللہ بھی موجود تھے تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔