القاعدہ کے ارکان کی گرفتاری پر رقوم حکومت کو نہیں افراد کو دی گئی‘ صدر مشرف

بدھ 27 ستمبر 2006 11:37

القاعدہ کے ارکان کی گرفتاری پر رقوم حکومت کو نہیں افراد کو دی گئی‘ ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ القاعدہ کے اراکین کی گرفتاری کے لیے امریکہ نے رقوم حکومت پاکستان کو نہیں بلکہ افراد کو دی ہے جبکہ اسامہ بن لادن سے پاکستان خود نمٹے گا- امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی ملین ڈالر کی یہ رقوم امریکہ کو مطلوب القاعدہ کے اراکین کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر افرادی طورپر لوگوں کو دی گئیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی تھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقوم لینے والے لوگ کون تھے اور حاصل ہونے والی رقوم کا کیا ہواانہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کو اسامہ بن لادن کے بارے میں خفیہ معلومات ملیں تو وہ ان پر از خود کاروائی کرے گا صدر نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کے اندر اسامہ بن لادن کے خلاف فوجی کاروائی کی تو یہ پاکستان کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہو گی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی اور طاقتور فوج موجود ہے جو اس صورتحال سے خود نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے طالبان رہنماء ملا عمر کے شہر کوئٹہ میں چھپے ہونے کی اطلاعات مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قرار دیا انہوں نے کہاکہ طالبان بغاوت پاکستان کے اندر سے نہیں ہو رہی بلکہ طالبان پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے اندر سے کاروائیاں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :