امریکہ کو سلامتی کونسل سے نکال دیا جائے‘ ہوگوشاویز کا مطالبہ

بدھ 27 ستمبر 2006 12:37

امریکہ کو سلامتی کونسل سے نکال دیا جائے‘ ہوگوشاویز کا مطالبہ
کراکس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 27ستمبر2006 ) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو سلامتی کونسل سے نکال دیا جائے۔ ایک عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کا یہ بیان کہ وینزویلا کی شمولیت سے سلامتی کونسل زندہ نہیں رہ سکتی امریکہ کی وینزویلا سے دشمنی کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل سے وینزویلا کی بجائے امریکہ کو نکالنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :